’کاوان‘ ہاتھی خصوصی پرواز سے براستہ دلی کمبوڈیا پہنچ گیا

کمبوڈیا پہنچنے پر مقامی پنڈتوں نے کاوان اور عملے کا روایتی طریقے سے استقبال کیا

پاکستان سے کاوان ہاتھی کمبوڈیا پہنچنے کے بعد جنگلی حیات کے لیے مختص علاقے میں گھوم رہا ہے،اسے دنیا کا تنہا ترین ہاتھی کا نام دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

39 سالہ دنیا کا اکیلا کاوان ہاتھی اسلام آباد سے کمبوڈیا پہنچ گیا۔


مرغزار چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاوان ہاتھی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے بحفاظت کمبوڈیا پہنچا دیا گیا، بھارتی ایوی ایشن نے خصوصی جہاز کوتاخیر سے اجازت دی جس کی وجہ سے کاوان ہاتھی کی روانگی تاخیر سے ہوئی، کمبوڈیا پہنچنے پر مقامی پنڈتوں نے کاوان ہاتھی اور عملے کا روایتی طریقے سے استقبال کیا۔

عدالتی حکم پر اسلام آباد چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاوان ہاتھی کو عملے سمیت روسی ساختہ خصوصی طیارے سے کمبوڈیا پہنچایا گیا، کاوان ہاتھی کو اتوار کی شب 8 بجے روانہ کیا جانا تھا، لیکن بھارت کی جانب سے طیارے کو اجازت نہ ملنے پر کاوان ہاتھی تاخیر سے کمبوڈیا پہنچا، کاوان ہاتھی کوگزشتہ روز الصبح خصوصی پرواز سے براستہ نیو دہلی کمبوڈیا روانہ کیا گیا۔
Load Next Story