نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کا تیسرا کوویڈ ٹیسٹ 3 کھلاڑی بدستور کورونا کا شکار
کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت بھی نہیں مل سکی
نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے 46 ارکان میں سے 42 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں تاہم ابھی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نہیں مل سکی۔
نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق نئے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹس میں 3 کیسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا وہ کیسز ہسٹورک ہیں یا نہیں جب کہ ایک کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
کیوی وزارت صحت کے مطابق فوری طور پر کھلاڑیوں ٹریننگ کی ابھی اجازت نہیں دی ۔ اس کا فیصلہ متعلقہ میڈیکل آفیسر کی جانب سے رپورٹ پر ہوگا جس میں وہ اس بات کی تسلی کرے گا کہ کوویڈ وائرس کی کسی دوسرے کو منتقلی کا اب کوئی امکان نہیں اور سب کھلاڑی اس حوالے سے کلئیر ہیں۔