فلم ’زندگی تماشا‘ آسکر میں پورے پاکستان کی نمائندگی کرے گی سرمد سلطان کھوسٹ

’زندگی تماشا‘ کی آسکر کے لیے نامزدگی تاریک سال میں میرے لیے روشنی کی کرن ہے، ہدایت کار


ویب ڈیسک December 01, 2020
’زندگی تماشا‘ کی آسکر کے لیے نامزدگی تاریک سال میں میرے لیے روشنی کی کرن ہے، ہدایت کار۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا ہے کہ فلم 'زندگی تماشا' آسکر میں پورے پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

زندگی تماشا کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا ہے کہ جو درد دل اس فلم نے مجھے دیا، اس نے اب آرٹ پر میرے یقین کو بحال کردیا ہے، زندگی تماشا کی آسکر میں نامزدگی کا اعلان اس تاریک سال کے آخر میں میرے لیے روشنی کی کرن بن کر آیا ہے۔

سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا تھا کہ یہ فلم میں نے پاکستان اور یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں لوگ اس سے دیکھنے سے محروم رہے جو کہ میرے ضمیر پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسکر کے لیے نامزدگی فخر کی بات ہے تاہم فلم 'زندگی تماشا' آسکر میں پورے پاکستان کی نمائندگی کرے گی، مجھے خود پر اور اپنی ٹیم پر فخر ہے اور میں کمیٹی کا بے حد مشکور ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں