کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ختم ہوگئی
وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ کیے جانے کے باعث از خود پابندی ختم ہوگئی
وزارت داخلہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے نئے نوٹیفکیشن جاری نہ کیے جانے کے باعث بدھ کی شب12بجے کے بعد سے شہر قائد میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ختم ہوگئی۔
پابندی ختم ہوتے ہی درجنوں منچلے نوجوان موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر کلفٹن سی ویو اور فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے۔ برنس روڈ ، حسین آباد اور دیگر علاقوں میں کھانے پینے کے ہوٹلوں، چائے کی دکانوں اور پان کی دکانوں پر رش لگ گیا۔ واضح رہے وزارت داخلہ نے امام حسین کے چہلم کے موقع پر ابتدائی طور پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک24گھنٹے کی پابندی عائد کی تھی بعد ازاں اس پابندی میں24گھنٹے کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔