آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کر لیا

مولانا فضل الرحمان کے ساتھی آئندہ ہفتے نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے، نیب ذرائع


ویب ڈیسک December 01, 2020
نیب مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں سے تحقیقات کرے گی، نیب ذرائع فوٹو: فائل

نیب خیبر پختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں گل اصغر اور نور اصغر سے تحقیقات کرے گی، اس سلسلے میں نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب بھی کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے مولانا فضل الرحمان کے ساتھی اگلے ہفتے نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

واضح رہے کہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو بھی گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو مبینہ طور پر نوٹس بھی جاری کیا تھا تاہم بعد ازاں نیب نے کسی بھی قسم کے نوٹس کی تردید کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |