کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے اسلام آباد کے ہوٹلوں میں اِن ڈور کھانے پر پابندی

ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو اوپن ایریاز میں کھانوں اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی، نوٹی فکیشن

ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو اوپن ایریاز میں کھانوں اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی، نوٹی فکیشن . فوٹو : فائل

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلام آباد کے ہوٹلوں میں اِن ڈور کھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے اِن ڈور کھانوں پر پابندی لگادی۔


ریسٹوینٹس اور ہوٹلز میں اِن ڈور کھانوں پر پابندی کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام اقسام کے اِن ڈور کھانوں پر پابندی ہوگی، ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو اوپن ایریاز میں کھانوں اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی جب کہ کاروباری اوقات کار کے حوالے سے احکامات کا اطلاق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس پر نہیں ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں، مزید کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایپڈیمک ڈیزیز ایکٹ کے تحت احکامات جاری کیے گئے اور احکامات کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا۔
Load Next Story