
ہمایوں سعید نے انسٹا گرام پر اپنی اور حمزہ علی عباسی کے صاحبزادے کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مصطفیٰ حمزہ عباسی کو گود میں بٹھا رکھا ہے اور دونوں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
ہمایوں سعید نے تصویر کے کیپشن میں مصطفیٰ کی تعریف میں لکھا کہ مصطفیٰ حمزہ عباسی ماشا اللہ سے بہت ہی خوبصورت اور پرسکون بچہ ہے، اس بچے کو گود میں اُٹھا کر خوشی کا اتنا بھر پور احساس ہو رہا ہے جو میرے لیے ناقابل فہم ہے اور پھر مجھے اچانک ہی یہ احساس ہوا کہ حمزہ نہ صرف شادی شدہ ہے بلکہ ایک بچے کا والد بھی ہے۔
یہ پڑھیں: ہمایوں سعید کے کچھ سین نے مجھے بھی رلا دیا تھا، عدنان صدیقی
''میرے پاس تم ہو'' کے مرکزی اداکار نے دعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک پوری فیملی کو نظر بد سے بچائے بالخصوص مصطفیٰ کی زندگی کو بہت ساری خوشیوں، کامیابی اور تندرستی سے بھر دے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔