بھٹوکو پھانسی چڑھوایا مشرف کو بچاؤں گا احمد رضا قصوری

نوازشریف اور ریٹائر چیف جسٹس ملکر مشرف کو سزا دلانا چاہتے ہیں، کل تک میں گفتگو


Monitoring Desk December 26, 2013
اگر نواز شریف کے کیس پر 10سال بعد نظرثانی کی جاسکتی ہے تو ہم 5سال بعد ریویو میں کیوں نہیں جاسکتے۔فوٹو:فائل

سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس سادہ لگتا ہے مگر یہ سادہ نہیں ہے۔

اس کیس میں بہت سے آئینی معاملات زیربحث آئیں گے۔ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرچکے ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہا اگر نواز شریف کے کیس پر 10سال بعد نظرثانی کی جاسکتی ہے تو ہم 5سال بعد ریویو میں کیوں نہیں جاسکتے۔اس ملک میں میموگیٹ، حمودالرحمن کمیشن، کارگل جیسے معاملات پر فیصلے سامنے نہیں آئے تو یہ تو بہت حساس نوعیت کا کیس ہے۔ پاکستان کے کسی اور ادارے میں ہویا نہ ہو لیکن پاک فوج میں سنیئرز کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔ نوازشریف اور سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری مل کر مشرف کو سزادلانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

 photo 6_zps8e9aca87.jpg

سابق نوازشریف دور میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا، میرے سامنے اوپن کورٹ میں ججوں کو گالیاں دی گئیں۔ میں پاکستان کی تاریخ میں طاقتور افراد میں سے ہوں۔ میں نے بھٹو کو تختہ دار پر چڑھا دیا تھا۔ بھٹو کے کیس میں سزاکا مطالبہ کررہا تھا اور مشرف کے کیس میں ان کا دفاع کررہا ہوں۔ وہاں بھی جیتا تھا اور اس مرتبہ بھی جیتوں گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ن لیگ کی حکومت مارچ سے آگے نہیں جائیگی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ابھی ٹرائل شروع نہیں ہوا اور ایسے لگتا ہے کہ جیسے مشرف کے وکلا بھاگ رہے ہیں۔ ان کو چاہیئے کہ ٹرائل کو سنجیدگی سے لیں، یہ نہ ہو کہ جس طرح منتخب وزیراعظم پھانسی پر چڑھ گیا اسی طرح سابق ڈکٹیٹر کے ساتھ بھی کچھ ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |