کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے رضا حسن اپنے کیے پرشرمندہ
بائیوببل قوانین کی خلاف ورزی پرکرکٹ بورڈ نے رضا حسن کو ڈومیسٹک سیزن سے باہرکرکے گھر بھیج دیا ہے
کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے رضا حسن اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور سب سے معافی مانگتا ہوں۔ کرکٹ بورڈ ساتھی کھلاڑیوں اوراپنے فینزسے وعدہ کرتا ہوں کہ دوبارہ شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔ رضا حسن نے کہا کہ اس سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ کرنے کا غلط قدم اٹھایا جس کی سزا بھگتنے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی ہوئی۔ اب بھی تسلیم کرتا ہوں کہ میری وجہ سے بائیو ببل کا ماحول ڈسٹرب ہوا۔ ٹیم کوچزاورخاص طور پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے اپیل ہے کہ دوبارہ ٹرافی میں کھیلنے کا موقع دیں۔اچھی فارم لگی ہوئی ہے خواہش ہے کہ عمدہ پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں۔
پاکستان کی جانب سے دس ٹی ٹوئنٹی اورایک ون ڈے میچ کھیلنے والے رضا حسن کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں نادرن ٹیم کی جانب سے کھیل رہے تھے ۔ بائیوببل قوانین کی خلاف ورزی پرکرکٹ بورڈ نے انہیں ڈومیسٹک سیزن سے باہرکرکے گھر بھیج دیا ہے۔