اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے احتجاج کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ

منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کی ٹکٹوں کا مکمل ری فنڈ دیا جائے گا، ریلوے انتظامیہ

منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کی ٹکٹوں کا مکمل ری فنڈ دیا جائے گا، ریلوے انتظامیہ۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
اسٹیل ملز کے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اور کراچی اسٹیل مل کے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں،ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے کراچی کےلئے چلنے والی دو ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں ان ٹرینوں میں لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین کو منسوخ کردیا گیا ہے اور شام 7بجے چلنے والی لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔


ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کی ٹکٹوں کا مکمل ری فنڈ دیا جائے گا اور اگر کوئی مسافر کسی اور ٹرین میں جانا چاہیے تو انہیں اس ٹرین میں ارجسٹ کیا جائے گا۔

 
Load Next Story