حمزہ علی عباسی خدا سے متعلق کتاب لکھنے میں مصروف

کتاب لکھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پرتھوڑا سا غیر فعال ہوجاؤں گا، حمزہ علی عباسی


ویب ڈیسک December 02, 2020
حمزہ علی عباسی نے امید ظاہر کی کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہوجائے گی فوٹوفائل

SHENZHEN: حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وہ کتاب لکھ رہے ہیں اور یہ کتاب خدا کے بارے میں ہے۔

دین کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ زندگی انجوائے کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ اسلامی اسکالرز کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

حال ہی میں انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ان دنوں وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں اور ظاہر ہے ان کی کتاب خدا کے بارے میں ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔ حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ کتاب لکھنے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تھوڑے سے غیر فعال ہوجائیں گے۔

https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1333861257317847042

واضح رہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے اچانک کچھ ماہ قبل یوٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اداکاری مکمل طور پر نہیں چھوڑی بلکہ وہ دو ایسے پراجیکٹس میں کام کررہے ہیں جن میں مداح انہیں ایک بار پھر اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔