برطانیہ نے کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی

برطانیہ ویکیسن استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا


ویب ڈیسک December 02, 2020
ویکسین کے باوجود عوام کوکورونا سے متعلق ایس اوپیز پرعمل درآمد کرنا ہوگا تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے، ماہرین

برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی فائزر کی جانب سے تیارکی جانے والی کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت صحت نے امریکی اورجرمنی دواسازکمپنیوں کے اشتراک سے تیارکی جانے والی کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ویکسین عام استعمال کے لیے اگلے ہفتے سے متعارف کرائی جائے گی۔

برطانیہ ویکیسن استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ آئندہ چند روزمیں ویکسین کی پہلی خوراک برطانیہ پہنچنے کے بعد جلد ہی ایک کروڑ خوراکیں میسرہوں گی۔ اس متعلق ماہرین نے کہا کہ ویکسین کے باوجود عوام کوکورونا سے متعلق ایس او پیزسمیت احتیاط کرنا ہوگی تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

برطانوی ریگولیٹرایم ایچ آراے کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین استعمال کے لیے محفوظ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کے ابتدائی تجربات امید افزا ثابت

دوا سازکمپنی فائرز نے امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ریگولیٹری اتھارٹی سے ویکسین کے ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی اجازت بھی طلب کررکھی ہے۔

دوسری جانب دوا سازکمپنی کے سی ای او البرٹ بارولا نے ویکیسن کے استعمال کی اجازت کو کورونا کی وبا کے خلاف جنگ میں مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کے استعمال کی اجازت اس وبا کے خلاف جنگ میں ایک تاریخی لحہ ہے۔

امریکی دواساز کمپنی اوراس کے جرمن پارٹنر بائیو ٹک کا بھی کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دوسرے ممالک سے بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت حاصل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں