بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار اسپتال میں زیر علاج

6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، شہروز سبزواری

6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم تاہم اب والد طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، شہروز سبزواری

معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تاہم اسپتال میں ان کاعلاج جاری ہے۔


مشہور و معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ایکسپرین ٹریبیون سے بات چیت میں ان کے بیٹے شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ 6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ بہروز سبزواری اب اسپتال کے کووڈ وارڈ میں نہیں ہیں تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری فیملی اس وقت قرنطینہ میں ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ بہروز سبزواری کی حالت خطرے سے باہر ہے، لیکن شروع میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہم سب بے حد پریشان تھے۔
Load Next Story