کورونا وبا نیپال میں لاشوں کو اُٹھانے اور تدفن کرنے والی خواتین فوجی اہلکار

نیپال میں کسی خاتون کے میت کو ہاتھ لگانے کا تصور بھی محال ہے


ویب ڈیسک December 02, 2020
37 سالہ کرشنا کماری جب کہ 25 سالہ ریشمی، لیلا، اور رچنا نے لاشوں کو اُٹھانے سے تدفن کے مراحل ادا کیئے، فوٹو : رائٹرز

نیپال میں 4 خاتون فوجی اہلکاروں نے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال سے اُٹھانے اور دفن کرنے میں عملی طور پر حصہ لیکر عالمی شہرت حاصل کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں کسی خاتون کا میت کو ہاتھ لگانے کا تصور بھی محال ہے، ایسے سماج میں نیپال آرمی کی 4 خاتون اہلکاروں نے ایسا کارنامہ انجام دیدیا جسے نیپال کی تاریخ کا انوکھا اور منفرد قرار دیا جا رہا ہے۔

nepal female army soldiers 1

کورونا وبا کے دوران 37 سالہ کرشنا کماری جب کہ 25 سالہ ریشمی، لیلا، اور رچنا کو بھی تعینات کیا گیا تھا جہاں ان کی ذمہ داری مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اُٹھانا اور آخری رسومات ادا کرنا تھا۔

nepal female army soldiers 3

غیر معمولی کام کرنے والی خاتون فوجی اہلکاروں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پہلے پہل مشکل لگ رہا تھا اور معاشرے کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا تھا لیکن اب لوگوں نے اس کی اہمیت کو تسلیم کرلیا ہے اور ہمارے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

nepal female army soldiers 2

واضح رہے کہ نیپال میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے فوج کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جس کے تحت فوجی اہلکاروں کو مختلف اسپتالوں، قبرستان اور سرد خانوں میں بھی تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |