نومبر کے دوران ملکی مہنگائی میں مزید اضافہ اعداد و شمار جاری

مرغی کے گوشت ، ٹماٹر اور ایل پی جی کے نرخوں میں بڑا اضافہ ہوا، ٹرانسپورٹ، گندم اور دالوں کی قیمت میں معمولی کمی


Staff Reporter December 02, 2020
محکمہ شماریات نے رواں مالی سال میں نومبر تک کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے(فوٹو، فائل)

ملک میں نومبر2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ آٹھ پانچ (0.85) فيصد مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد نومبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر8.35 فیصد ہو گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کےماہانہ اعداد وشمارپر مبنی رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح آٹھ اعشاريہ سات چھ فیصد رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ(نومبر)کے دوران چکن 21.3 فی صد مہنگا ہوا ہے اورٹماٹر کی قيمت15.68 فی صد بڑھی جبکہ ایل پی جی کےنرخوں ميں10.31 فيصد اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔ اس کے علاوہ تیار شدہ گارمنٹس8.85 فیصد جبکہ آلو8.80 فیصد مہنگے ہوئے۔

اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ ماہ( نومبر)کے دوران ٹرانسپورٹ سروسز6.41 فیصد سستی ہوئیں جبکہ گندم کے آٹے کی قيمت ميں پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے علاوہ ازیں دالوں اوربجلی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |