کورونا مریضوں میں تیزی آئی ہے 28 کی حالت تشویشناک ہے ترجمان بلوچستان حکومت

ملک میں اس وقت کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے، لیاقت شاہوانی


ویب ڈیسک December 02, 2020
ملک میں اس وقت کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے، لیاقت شاہوانی ۔ فوٹو : فائل

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں تیزی آئی ہیں جب کہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے، دسمبر کے پہلے دن 10فیصد شرح سے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کورونا سے 2 اموات ہوئیں، اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں بھی تیزی آئی ہیں جب کہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کوروناسے بچاوٴ کیلئے اقدامات کررہی ہے، عوام میں آگاہی کیلئے پورے ہفتے آگاہی مہم چلائی جائے گی اور آئندہ ہفتے بلوچستان حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کے ہفتے کے طور پر منائے گی۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا ہے کہ امید ہے کورونا ویکسن کی تقسیم برابری کی بنیاد پر ہوگی، کورونا ویکسن کی تقسیم کا طریقہ کار (این سی او سی) اور این سی سی کے فورمز پر طے ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں