صدر پیوتن کی روس میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین تیار کرنے کی ہدایت

روس کی منظور شدہ دونوں ویکسینز دو انجیکشنز کے ذریعے دی جائے گی


ویب ڈیسک December 02, 2020
روس کی منظور شدہ یہ دونوں ویکسین دو انجیکشنز کی صورت میں دی جائے گی(فوٹو، فائل)

روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے بڑے آئندہ ہفتے سے روس میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ڈاکٹروں اور اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین فراہم کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں صدر نے بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری کے لیے فوری طور پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

روسی نائب وزیر اعظم کے مطابق ویکسین کی تیاری کی استعداد ملکی سطح پر پائی جانے والی طلب کے لیے کافی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ویکسین ملک میں مفت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس میں سپوتنک فائیو نامی ویکسین رجسٹرڈ ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد حکام نے ایک اور ویکسین کی عوامی سطح پر استعمال کی مںظوری دے دی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیے: برطانیہ نے کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی

روس کی منظور شدہ یہ دونوں ویکسین دو انجیکشنز کی صورت میں دی جائے گی۔ فی الحال اسے 18 سے 60 سال عمر کے افراد کے لیے منظور کیا گیا ہے اور زکام کی دیگر دواؤں کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں