مسلم لیگ فنکشنل کا حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

بلدیاتی نظام کے معاملے پرحکومت نے اتحادی جماعتوں کو نظر انداز کیا ہے، امتیاز شیخ

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کے وزراء اور مشیر حکومت کو اپنے استعفے پیش کر دیں گے. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

TEHRAN:
مسلم لیگ فنکشنل نے نئے بلدیاتی نظام کے سندھ میں نافذالعمل ہونے پر حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کے وزراء اور مشیر حکومت کو جلد ہی اپنے استعفے پیش کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اس قانون کو اسمبلی میں لایا جائے اور اس کے تمام نکات پر بحث کی جائے لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔



انھوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے معاملے پرحکومت نے اتحادی جماعتوں کو نظر انداز کیا ہے۔

ادھر کراچی نیشنل پارٹی نے بھی سندھ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے اور جماعت کے صوبائی وزیرعابد جتوئی اپنا استعفیٰ حکومت کوجمع کروا دیں گے۔ اس کے قبل اے این پی نے بلدیاتی نظام کے آرڈیننس کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے بھی اس آرڈیننسس کے خلاف 13 ستمبر کو سندھ ہھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story