قومی کرکٹ اسکواڈ کی ایک اورکوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی
پاکستان کرکٹرز کے مجموعی کوویڈ پازٹیو کیسز کی تعداد دس ہوگئی ہے
قومی کرکٹ اسکواڈ کی ایک اور کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔
نویں روز کی ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے بعد کل سے ٹریننگ کی اجازت بھی ملنے کا قوی امکان ہے ۔ توقع کے مطابق اب کوئی نیا کیس نہیں ہوگا۔ اب تک کے مجموعی نتائج کی بنیاد پر وزارت صحت نیوزی لینڈ حکام کی جانب سے ٹریننگ کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے جن دو ارکان کے کیسز زیر تشخیص تھے انہیں ہسٹورک قرار دے دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹرز کے مجموعی کوویڈ پازٹیوکیسزکی تعداد دس ہوگئی ہے جن میں سے چار ہسٹورک کیسز ہیں۔ پاکستانی اسکواڈ کی آخری کوویڈ ٹیسٹنگ باقی ہے جو بارہویں روز شیڈول ہے۔