ملالہ یوسفزئی نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا

ملالہ یوسفزئی ٹک ٹاک ایپ کوچیریٹی فنڈ میں عطیات دینےکی اپیل کے لیے استعمال کررہی ہیں


ویب ڈیسک December 03, 2020
مجھے شوز اور کامیڈی پسند ہے اس کے علاوہ کتابیں پڑھنا بھی اچھا لگتا ہےم ملالہ یوسفزئی فوٹوفائل

ملالہ یوسفزئی نے بھی ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کوجوائن کرلیا اوراپنی پہلی ویڈیومیں انہوں نے اپنی پسندیدہ چیزوں سے متعلق بتایا۔

دنیا کی کم عمرترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیومیں اپنا تعارف کروانے کے ساتھ اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بتایا اوراس ویڈیو کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔

ملالہ یوسفزئی نے ویڈیومیں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا ہائے ٹک ٹاک میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے، میں 23 سال کی ہوں اورلڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرتی ہوں۔ شاید آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پہلے سےجانتے ہوں گے، شاید آپ میں سے کچھ لوگوں نے میری اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر سنی ہو یا شاید کچھ لوگوں نے میری کتاب ''آئی ایم ملالہ'' پڑھی ہو۔

ہوسکتا ہے آپ میں سے کچھ لوگ مجھے نہ جانتے ہوں تو میں یہاں خود کو متعارف کرواؤں گی۔ میں نے حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا ہے۔ مجھے شوز اور کامیڈی پسند ہے اس کے علاوہ کتابیں پڑھنا بھی اچھا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ میں گزشتہ 12 برس سے دنیا بھر کی لڑکیوں کی تعلیم اور محفوظ معیار تعلیم کے لیے سرگرم عمل ہوں۔

ملالہ نے اپنی ویڈیو میں ویورز (ناظرین) پر امریکا میں فنڈ اکھٹا کرنے والی مہم ''گیونگ ٹیوزڈے'' میں چندہ دینے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے ملالہ فنڈ کو سپورٹ کرنے کی بھی گزارش کی۔ ملالہ کی 56 سیکنڈ کے دورانیے کی اس ویڈیو کو ہزاروں لائیکس ملے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے رواں سال آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلاسفی، سیاست اور اکنامکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور وہ ٹک ٹاک ایپ کو چیریٹی فنڈ میں عطیات دینےکی اپیل کے لیے استعمال کررہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CIRNX_NHffr/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں