کورونا کی نئی لہر کراچی مثبت کیسز میں سرفہرست قرار

انتہائی تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، این سی او سی


ویب ڈیسک December 03, 2020
انتہائی تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، این سی او سی

لاہور: این سی او سی کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد ہوگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) میں ماہرین صحت کی سربراہی میں کورونا سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا پازیٹو آنے کا تناسب 8.16 فیصد ہے، اور سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد، حیدرآباد میں 18.43 فیصد اور ایبٹ آباد میں 14.53 فیصد دیکھا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں انتہائی تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور کورونا سے متاثرہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد 2469 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد. بلوچستان میں 12.5 فیصد، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد میں 6.6 فیصد، کے پی کے میں 5.6 فیصد ، پنجاب 4.2 فیصد اور سندھ میں 14.1 فیصد ہے۔ جب کہ ملک کے بڑے شہروں میں لاہور میں 5.69، راولپنڈی میں 4.59 فیصد،فیصل آباد میں 6.81 فیصد اور کوئٹہ میں 9.91 فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں