کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی صحتیاب اسپتال سے فارغ

بچی اور اس کی والدہ سندھ حکومت کے شیلٹر ہوم میں رہیں گی

بچی اور اس کی والدہ سندھ حکومت کے شیلٹر ہوم میں رہیں گی

ضلع کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی صحتیاب ہوگئی، قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں زیر علاج بچی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی علیشہ اللہ کے فضل و کرم اور ڈاکٹروں اور نرسوں کی محنت سے صحتیاب ہوگئی ہے، بچی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ علیشہ اور اس کی والدہ کو وزیر برائے حقوق نسواں کی سرپرستی میں بھیجا گیا ہے، بچی اور اس کی والدہ سندھ حکومت کے شیلٹر ہوم میں رہیں گی جبکہ بچی کا اسپتال میں ضرورت کے تحت معائنہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کشمور میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو کراچی سے کشمور لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Load Next Story