صنعتوں کے لیے بجلی کے پیک آورز ٹیرف ختم کرنے کی منظوری

یکساں بجلی کے ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 اپریل 2021 تک ہوگا

یکساں ٹیرف کا نفاذ یکم نومبر سے ہوگا(فوٹو، فائل)

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی صارفین کے لیے یکساں بجلی ٹیرف نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ، پاور ڈویژن نے صنعتی سرگرمی کی حوصلہ افزائی کی غرض سے صنعتی صارفین کے لئے وقتی استعمال ٹیرف اسکیم کے خاتمے کا معاملہ پیش کیا۔


اعلامیے کے مطابق صنعتی سپورٹ پیکیج کے طور پر موجودہ نظام اور پیک اوقات میں موجود فرق کو دور کیا جاسکتا ہے۔ تجویز کا مقصد صنعتی یونٹس کو چوبیس گھنٹے چلانے اور مشکل حالات میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کی ترغیب دینا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی صارفین کیلئے پیک اور آف پیک آورز کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صنعتی صارفین کیلئے یکساں بجلی ٹیرف کا نفاذ کیا جائے گا۔ یکساں بجلی کے ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 اپریل 2021 تک ہوگا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں وزیر نجکاری محمد میاں سومرو ، وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ،مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود ، معاون خصوصی برائے بجلی تابش گوہر اور مشیر ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین شریک ہوئے جب کہ۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر ویڈیو لنک کے ذریعے ای سی سی کے اجلاس میں شامل ہوئے۔
Load Next Story