عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا مزید سستا
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر110500 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا مزید 300روپے سستا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 1839ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر110500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 94736 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھکر 1220 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے 15پیسے بڑھ کر 1045روپے 95 پیسے ہوگئی۔