گھریلو ٹیکسٹائل اورفارما سیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 20 فی صد اضافہ

برآمدات میں اضافے کا رجحان ویلیو ایڈڈ برآمدات کو فروغ دینے کی ہماری پالیسی کے مطابق ہے، مشیر تجارت

گزشتہ سال کے مقابلے میں نومبر کے دوران برآمدات میں اضافہ ہوا، مشیر تجارت نے ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کردیں(فوٹو، فائل)

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نومبر 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں گھریلو ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں مشیر تجارت نے بتایا کہ فارما سیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 20 فی صد اور چاول کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ سرجیکل آلات کی برآمدات میں 11 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔




مشیر تجارت نے بتایا کہ جرابیں 41 فیصد، جرسی اور پل آور کی برآمدات میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح خواتین کے لباس کی برآمدات میں 11 فی صد اور مردوں کے لباس میں 4 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رجحان ویلیو ایڈڈ برآمدات کو فروغ دینے کی ہماری پالیسی کے مطابق ہے۔
Load Next Story