پی آئی اے کی پرواز 3 دن بعد بھی لندن سے لاہور کیلئے روانہ نہ ہوسکی

فلائٹ کی تاخیر کے باعث 400 سے زائد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

165 مسافروں کوہوٹل کی سہولت دی گئی ہے جب کہ باقی کوواپس بھجوا دیا گیا ہے، پی آئی اے انتظامیہ فوٹو: فائل

پاکستان کی قومی ایئرلائن کی پرواز فنی خرابی کی وجہ سے 3 دن بعد بھی لندن سے لاہور کے لئے روانہ نہ ہوسکی جس کے باعث 400 مسافرشدید مشکلات کاشکار ہیں۔


پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 نے 24 دسمبر کی رات ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہونا تھا لیکن جہاز میں اچانک خرابی پیداہوگئی جس کے باعث طیارہ ابھی تک روانہ نہ ہوسکا۔ فنی خرابی کے باعث 400 مسافروں کو جہاز سےاتار لیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق 165 مسافروں کوہوٹل کی سہولت دی گئی ہے جب کہ باقی کوواپس بھجوا دیا گیا ہے۔ مسافروں نے شکوہ کیاکہ پی آئی اے کا عملہ تعاون نہیں کررہا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق کرسمس کی وجہ سے جہاز کی مرمت کیلئے سروس دستیاب نہیں۔ ترجمان نے مرمت کیلئے آج پاکستان سے انجینئرز اور پرزے بھجوانے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
Load Next Story