مہوش حیات کی بہن کی گلوکاری پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستان میں ٹیلنٹ سے بھرپور گلوکار موجود ہیں جو آفشین حیات سے بہتر گاتے ہیں، صارفین کی تنقید


ویب ڈیسک December 03, 2020
پاکستان میں ٹیلنٹ سے بھرپور گلوکار موجود ہیں جو آفشین حیات سے بہتر گاتے ہیں، صارفین کی تنقید

معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن گلوکارہ افشین حیات کو ان کی گلوکاری پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر اپنی بہن گلوکارہ آفشین حیات کے گانے کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ ''جلن'' کا آفیشل گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔

گانے کی ویڈیو کے کیپشن میں مہوش حیات نے یہ بھی لکھا کہ آفشین نے ڈرامے کا جو گیت گایا ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔ آپ بھی ضرور سنیں مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں کو اتنا ہی پسند آئے گا جتنا مجھے آیا۔


اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی اپنی بہن کی گانے کی ویڈیو پر اُن کے مداحوں نے شدید تنقید کی اور آڑے ہاتھوں لیا۔



سید یاسر نامی صارف نے ویڈیو پر طنز کرتے ہوئے لکھا، کہہ دو کہ یہ جھوٹ ہے۔



شازمین نے بہن کے مقابلے میں مہوش حیات کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہوش کی آواز زیادہ پیاری ہے۔



ایک صارف نے لکھا کہ گانا بس بہتر ہے لیکن اس سے بہتر ہو سکتا تھا۔



زینی خان نے لکھا کہ پاکستان میں گلوکاری کے فن سے بھرپور بہت سے گلوکار موجود ہیں جو کہ آفشین سے بہتر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔