وزیراعظم سے گورنر کی ملاقات جزائر پر سندھ حکومت سے باضابطہ مذاکرات کا حکم

حکومت سندھ نے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور آئی لینڈ اتھارٹی کو مسترد کردیا تھا


Staff Reporter December 03, 2020
حکومت سندھ نے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور آئی لینڈ اتھارٹی کو مسترد کردیا تھا (فوٹو : فائل)

سندھ کے جزائر پر تعمیرات سے متعلق وفاقی اور سندھ حکومتوں کے درمیان ڈیڈ لاک دور کرنے کے لیے وزیراعظم نے گورنر کو سندھ حکومت سے باضابطہ مذاکرات کی ہدایت دے دی۔


ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جزائر کے معاملے پر سندھ حکومت سے باضابطہ مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اعتماد سازی کا فقدان ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔


یہ پڑھیں : بنڈل جزیرے سے متعلق امور سندھ حکومت سے مل کر طے کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت


ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جزائر کے حوالے سے تمام حل طلب اور زیر التواء امور کو سندھ حکومت کے ساتھ مل کر حل کریں۔


واضح رہے کہ حکومت سندھ نے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور آئی لینڈ اتھارٹی کو مسترد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔