سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان یونس عدنان اور حفیظ کی واپسی
آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بھی مصباح الحق کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں یونس خان، عدنان اکمل اور محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، مصباح الحق ٹیم کے کپتان رہیں گے جبکہ یونس خان کو ڈومیسٹک سیزن میں بری پرفارمنس کے باوجود تجربے کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ون ڈے سیریز میں شاندار بلے بازی پر محمد حفیظ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں خرم منظور، احمد شہزاد، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، صہیب مقصود،عدنان اکمل ، راحت علی، سعید اجمل، محمد طلحہٰ، عمر گل، عبدالرحمان اور جنید خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے بعد 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 31 دسمبر سے شروع ہوگا۔