بلاول بھٹو زرداری اپنے آبائی حلقے لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑیں گے

بلاول بھٹو کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق اعلان کل بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع کیا جائے گا، زرائع


ویب ڈیسک December 26, 2013
حلقہ این اے 204 سے کامیاب پیپلزپارٹی کے رہنما ایاز سومرو نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے حوالے کردیا. فوٹو: فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ایاز سومرو نے پارٹی قیادت کو رکنیت سے استعفی بھی دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز نوڈیرو میں پیپلزپارٹی کے قائدین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو این اے 204 سے ضمنی الیکشن لڑایا جائے گا۔ پارٹی قیادت کے اس فیصلے کے بعد حلقہ این اے 204 سے کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رہنما ایاز سومرو نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے حوالے کردیا ہے جب کہ استعفیٰ کے بعد ایاز سومرو کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مشیر برائے قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی سے وابستہ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق باضابطہ اعلان کل بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر جلسہ عام کے دوران کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی قیادت کی جانب سے یہ فیصلہ پہلے سے ہی کیا جاچکا ہے جس کی تیاریاں بھی شروع کی جاچکی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 204 تاریخی اہمیت کا حامل ہے، ماضی میں اسی حلقے سے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی والدہ بے نظیر بھٹو بھی حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کاماب ہوتی رہی ہیں تاہم اب بلاول بھٹو کو بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑوانے کی تیاریاں کی جارہی ہے تاکہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |