وزیراعلی عثمان بزدار کی پنجاب میں 3 نیشنل پارکس کے قیام کی منظوری

کلرکہار سالٹ رینج ، کھیڑی مورت اور پبی رسول نیشنل پارکس بنائے جائیں گے

کلرکہار سالٹ رینج ، کھیڑی مورت اور پبی رسول نیشنل پارکس بنائے جائیں گے

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں 3 نیشنل پارکس کی منظوری دے دی۔


وزیراعلی پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پارک 'کلرکہار' سالٹ رینج میں بنایا جائے گا جو 13,700 ایکڑ پر محیط ہوگا۔ دوسرا نیشنل پارک 'کھیڑی مورت' ہوگا جو 8,740 ایکڑ پر محیط ہوگا، جبکہ 38,874 ایکڑ پر محیط 'پِبی رسول' نیشنل پارک بھی بنایا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ پارکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے، نایاب جنگلی حیات کے تحفظ اور عوام کی تفریح کے علاوہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزدار حکومت ماحولیاتی تحفظ اور عوامی دلچسپی کے کئی اور منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
Load Next Story