وزیراعظم کا دیامراورگلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس

وزیراعظم نے ٹمبرمافیا کے خلاف قائم کی گئی ٹیموں کو24 گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی

گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت سزاؤں پرمشتمل آرڈیننس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دیامراورگلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دیامراورگلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔ اس متعلق وزیراعظم نے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے رابطہ کیا اورمعاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔


وزیراعظم نے ٹمبرمافیا کے خلاف قائم کی گئی ٹیموں کو 24 گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی۔ گلگت بلتستان میں ٹمبرمافیا کے خلاف سخت سزاؤں پرمشتمل آرڈیننس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی کلچرکا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جائے گا، درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصرکوسخت سزائیں ملیں گی۔

وزیراعظم کے حکم پرگلگت فاریسٹ انتظامیہ کومسلح ایف سی جوانوں کی 4 پلاٹونزفراہم کردی گئیں۔ مسلح ایف سی جوان ٹمبرمافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے تعینات کئے گئے۔
Load Next Story