سانحہ راولپنڈی 34 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع 26 کو جیل بھجوا دیا گیا

پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ راولپنڈی کے 60 ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا۔


ویب ڈیسک December 26, 2013
یوم عاشور کو راولپنڈی میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے فوٹو: فائل

GILGIT: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث پونے کے الزام میں گرفتار 34 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کردی جبکہ 26 کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانا مسعود اختر نے سانحہ راولپنڈی کی سماعت کی، پولیس نے 60 زیر حراست ملزمان کو پیش کیا،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گفئے تھے، دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ امام بارگاہ بنگش کالونی میں توڑ پھوڑ کرنے والے 26 ملزمان سے تفتیشی عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ مسجد اور مارکیٹ کو آگ لگانے والے 34 ملزمان سے تفتیش جاری ہے اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی جائے۔

عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد امام بارگاہ بنگش کالونی میں توڑ پھوڑ کرنے والے 26 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ مسجد اورمارکیٹ کوآگ لگانے کے الزام میں گرفتار 34 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کرتے ہوئے مقررہ تاریخ پر انہیں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ یوم عاشور کو راولپنڈی میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس دوران شرپسندوں نے راجا بازار کی مارکیٹ کو بھی آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں