راولپنڈی میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور افراتفری مچ گئی


ویب ڈیسک December 04, 2020
دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور افراتفری مچ گئی

راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پیر ودھائی میں زوردار دھماکا ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور افراتفری مچ گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچیں جہاں 9 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

راولپنڈی پولیس ترجمان نے بتایا کہ پیر ودھائی تھانے کے قریب کریانہ اسٹور کے سامنے دھماکہ ہوا۔ پولیس ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے، تاہم دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، دھماکہ رکشہ میں ہوا۔

بعدازاں تحقیقات کے بعد سی ٹی ڈی نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کی جس کے مطابق یہ بم دھماکا تھا جس میں آئی ای ڈی کے ذریعے آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بارودی مواد کے ساتھ ایک کلو بال بیئرنگ بھی شامل تھے۔ سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ آئی ای ڈی بم رکشے کے باہر رکھا گیا تھا اور رکشے نے باہر کی جانب سے آگ پکڑی جبکہ وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

rickshaw-blast

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |