جاپان نے پاکستان پر جانوروں کی انتڑیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی

جاپان کی جانب سے چار سال بعد پابندی ختم کی گئی ہے


Numainda Express December 04, 2020
جاپان کی جانب سے چار سال بعد پابندی ختم کی گئی ہے

جاپان نے پاکستان پر جانوروں کی انتڑیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی اور مشیر تجارت رزاق داؤد کہتے ہیں کہ جاپان کی جانب سے چار سال بعد پابندی ختم کی گئی ہے۔

پاکستان سے جاپان کو جانوروں کی انتڑیوں کی برآمد بحال کردی گئی ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اس سلسلے میں ٹوکیو میں ٹریڈ سیکشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں، بیرون ملک ٹریڈ مشنز پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لئے اقدامات کریں،برآمد کنندگان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہ وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل شعبے کیلئے 1اعشاریہ 78 بلین کی رقم جاری کر دی،اس سے ہمارے برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل حل ہوجائیں گے،نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈی ایل ٹی ایل کو بھی جلد ہی جاری کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں