بال خراب کرنے پر خاتون نے حدیقہ کیانی سیلون کیخلاف 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ بیوٹی سیلون میں ان کے بالوں پر غیر معیاری کریمیں استعمال کی گئیں


ویب ڈیسک December 04, 2020
خاتون نے بیوٹی سیلون کی فرنچائز کے مالک کے خلاف بھی الگ سے 2.5 ملین ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے فوٹوفائل

فیصل آباد کی رہائشی خاتون مبینہ طور پر ان کے بال جھڑنے کے لیے حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون کی مقامی فرنچائز کو موردالزام ٹہراتے ہوئے عدالت جا پہنچی اور ان پر 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زاہدہ نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بالوں میں اسٹریٹننگ ٹریٹمنٹ کے لیے حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون کی آؤٹ لیٹ فرنچائز گئی تھی۔ جہاں سے ہیئر ٹریٹمنٹ کروانے کے بعد خاتون کے بال گرنا شروع ہوگئے۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ بیوٹی سیلون میں ان کے بالوں پرغیر معیاری کریمیں استعمال کی گئیں جس کی وجہ سے ان کے بال جھڑنا شروع ہوگئے اور ان کی شخصیت خراب ہوئی۔

خاتون نے حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون کی فیصل آباد میں واقع فرنچائز کے مالک کے خلاف بھی الگ سے 2.5 ملین (25 لاکھ روپے) ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ مقامی عدالت نے گلوکارہ حدیقہ کیانی، فیصل آباد فرنچائز کے مالک، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ضلعی ہیلتھ آفیسر کو ثمن جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب فرنچائز کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاتون کے دعوے کے جواب میں اپنا جواب عدالت میں جمع کروادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں