کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں کمی شہر میں بجلی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس سپلائی 150سے کم ہوکر80ملین مکعب فٹ کردی گئی ہے،ترجمان کے ای ایس سی


ویب ڈیسک December 26, 2013
نئے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے باعث کراچی میں بجلی کا بحران بھی شدید ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کے ای ایس سی ترجمان . فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نئے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں کمی کردی ہے اس کے علاوہ صنعتوں کی بھی گیس ہفتے میں 2 دن بند رکھنے اعلان کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 150ملین کیوبک فٹ کے بجائے 100ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، اس کے علاوہ صنعتوں کی بھی ہفتے میں2دن گیس بند رکھی جائے گی تاکہ گھریلو صارفین کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ بن قاسم کے علاقے میں قائم فوجی فرٹیلائزر کو بھی آئندہ ہفتے سے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس سپلائی 150سے کم ہوکر80ملین مکعب فٹ کر دی گئی ہے، ترجمان کے مطابق عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کے ای ایس سی کے حکام سوئی سدرن گیس کمپنی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں