کراچی کے مختلف علاقوں میں 5 افراد پراسرار طور پر ہلاک
ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق نیو کراچی، پرانا گولیمار، سرجانی ٹاؤن، عزیز آباد اور کینٹ اسٹیشن سے ہے
شہر کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 5 افراد پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔
نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں گھر کے اندر سے خاتون کی 3 روز پرانی لاش ملی جسے فوری طو رپر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت فرحت جہاں صادق کے نام سے کی گئی، متوفیہ کی عمر تقریباً 60 برس تھی۔ پولیس حکام کے مطابق فرحت کی موت طبعی طور پر واقع ہوئی ہے۔
پرانا گولیمار میں قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، مرنے والا باریش ہے اور اس کی عمر بھی تقریباً 60 برس معلوم ہوتی ہے۔
سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں نور اسلام مسجد کے قریب گھر سے 30 سالہ امجد ولد سعید کی لاش ملی جسے قانونی کارروائی کی غرض سے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا فائرنگ کے نشانات نہیں ہیں، موت طبعی طور پر واقع ہوئی ہے۔
عزیز آباد کے علاقے میں قائم ٹبہ ہارٹ اسپتال کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، مرنے والے کے شخص سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے، اس کی عمر تقریباً 30 برس معلوم ہوتی ہے جب کہ حلیے سے وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی۔
کینٹ اسٹیشن کے اندر سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا، اسپتال میں مرنے والے کی شناخت گلزار اعوان ولد غلام محمد کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً 85 برس تھی، فوری طو رپر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں ہی اصل حقائق معلوم ہوسکیں گے۔