شاہد آفریدی نے بیٹی کی صحت کی خاطر ’لنکن پریمیئر لیگ‘ ادھوری چھوڑی

سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویر میں شاہد آفریدی بیٹی کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں


ویب ڈیسک December 04, 2020
سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویر میں شاہد آفریدی بیٹی کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں

بوم بوم آفریدی بیٹی کی صحت کی وجہ سے لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جو آج کل 'لنکن پریمیئر لیگ' (ایل پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں وہ گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں جو اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری بناکر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کرچکے تھے تاہم دو روز قبل اچانک انہوں نے ایک ٹوئٹ کرکے لنکن پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آنے کا اعلان کیا۔

شاہد آفریدی کی وطن واپسی کی ٹوئٹ نے ان کے مداحوں کو مایوس کردیا جو لنکن پریمیئر لیگ میں آفریدی سے مزید اچھی کارکردگی کی آس لگائے بیٹھے تھے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ آفریدی نے اپنی بیٹی کی صحت کی وجہ سے ایل پی ایل ادھوری چھوڑ کر واطن واپسی کی راہ لی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس روانہ

سوشل میڈیا پر گردش کردہ تصویر کے مطابق شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس موقع پر آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں تاہم اس حوالے سے خود آفریدی یا ان کے خاندان نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

https://twitter.com/LPLt20official/status/1334187847557861376

لنکن پریمیئر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر پیج سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ یہ لکھا گیا کیا آپ آفریدی کی فوری وطن واپسی کی وجہ جانتے ہیں؟ وہ اپنی بیٹی کی وجہ سے ایل پی ایل چھوڑ کر پاکستان واپس گئے جو اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہے اور ہم اس کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔



واضح رہے شاہد آفریدی پہلے ہی اپنی ٹوئٹ میں عندیہ دے چکے ہیں کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی وہ واپس اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے تاہم لنکن پریمیئر لیگ واپس جوائن کرنے کے لیے شاہد آفریدی کو نہ صرف کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا بلکہ خود کو کورنٹائن بھی کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں