1971 کی جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد اکرم کا 49 واں یوم شہادت

آخری دم تک دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے میجر محمد اکرم نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا


ویب ڈیسک December 05, 2020
آخری دم تک دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے میجر محمد اکرم نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: 1971 کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 49 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1963 میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا، 1971 کی جنگ میں مشرقی پاکستان کےعلاقے ہلی کےمحاذ پر دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے 5 دسمبر کو جام شہادت نوش کیا۔

میجرمحمد اکرم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جہلم میں یادگار اور لائبریری بنائی گئی جہاں ان کے یوم شہادت پر خاندان کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور میجرمحمد اکرم شہید کو لازوال قربانی پرنشان حیدر سے بھی نوازا گیا، انہیں ''ہیرو آف ہلی'' کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میجر اکرم شہید نشان حیدر کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر اکرم شہید نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے کئی حملے پسپا کیے اور ہلی کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، یہ مثالی جرات مادر وطن کے محافظوں کا طرہ امتیاز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں