کوئی غلط فہمی میں نہ رہے خیبر پختونخوا سے نیٹو سپلائی نہیں گزرنے دیں گے عمران خان

ڈالر لے کر پختونوں کے سر کا سودا کرنے والوں میں سے نہیں ہم ڈرون حملوں کے خلاف اپنے موقف پر قائم ہیں، عمران خان

انتخابات سے پہلے ڈرون کے خلاف باتیں کرنے والے آج ہم پر تنقید کررہے ہیں، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ خیبر پختونخوا سے نیٹو سپلائی گزرنے دیں گے۔


پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے ڈرون کے خلاف باتیں کرنے والے آج ہم پر تنقید کررہے ہیں لیکن وہ ڈالر لے کر پختونوں کے سر کا سودا کرنے والوں میں سے نہیں اور ڈرون حملوں کے خلاف اپنے موقف پر قائم ہوں، انتخابات سے قبل انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ نیٹو سپلائی نہیں گزرنے دیں گے، ان کی جماعت آج بھی اپنے وعدے پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جب تک امن نہیں آئے گا اس وقت تک نہ سرمایہ کاری ہوگی اور نہ ہی ترقی کے راستے کھلیں گے۔ اس لئے جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے اس وقت تک نیٹو سپلائی بند رہے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل امپائر کا تصور وہ لے کر آئے تھے، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بھی کبھی مداخلت نہیں کی جبکہ صوبے میں تمام حلقہ بندیاں قانون کے مطابق ہوئی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ان کے خدشات دور کرکے بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، ہم مقامی حکومتوں کو جتنا فنڈز دے رہے ہیں کسی صوبے نے اتنی رقم نہیں دی۔
Load Next Story