کراچی میں انڈے اور مرغی کی ہول سیل خرید و فروخت کا طریقہ کار مقرر
انڈوں اور مرغی کی خرید و فروخت صرف نیو سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے قواعد کے تحت اوپن آکشن کے ذریعے ہو گی، نوٹی فکیشن
شہر قائد میں مرغی اور انڈوں کی مہنگائی کی روک تھام اور اور ان کی قیمت ہول سیل میں شفاف طریقہ سے مقرر کرنے کے لئے مرغی اور انڈوں کی ہول سیل خریدو فروخت کے اوپن آکشن کا نظام نافذ کردیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مرغی اور انڈوں کی مہنگائی کی روک تھام اور اور ان کی قیمت ہول سیل میں شفاف طریقہ سے مقرر کرنے کے لئے مرغی اور انڈوں کی ہول سیل خریدو فروخت کے اوپن آکشن کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مرغی اور انڈوں کی خرید و فروخت کو مارکیٹ کمیٹی کے قواعد اور طریقہ کار سے مشرو ط کیا جائے گا۔ فیصلہ پر 10 دسمبر سے عملدرآمد کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضروری اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منا فع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سے متعلق ایکٹ مجریہ 2005 کے سیکشن 3 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت وہ یہ نوٹیفکیشن جاری کر رہے ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق انڈوں ، مرغی اور مرغی کے گوشت کی خرید و فروخت صرف نیو سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے قواعد کے تحت اوپن آکشن کے ذریعے ہوسکے گی۔ تمام ڈیلرز، خریدار اور کوئی بھی شخص اس طریقہ کار کے تحت خریدو فروخت پا بندہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا جا رہا ہے۔