مسلم لیگق سندھ کا صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام متنازع بنادیا ہے کوئی جماعت ایسی نہیں جسے نئے بلدیاتی قوانین پر اعتراض نہ ہو، حلیم عادل شیخ


ویب ڈیسک December 26, 2013
صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے نام پر ڈرامہ کیا جا رہا ہے،صدرمسلم لیگ(ق)سندھ

مسلم لیگ (ق) سندھ نے صوبے میں 18 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے نام پر ڈرامہ کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نظام کو متنازع بنا دیا ہے، پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں جسے نئے بلدیاتی قوانین پر اعتراض نہ ہو۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ 11 مئی کی طرح 18 جنوری کو بھی سندھ میں انتخابات کے نام پر ڈرامہ ہو گا، مسلم لیگ (ق) غیرقانونی حلقہ بندیوں اور ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہ سکتی اس لئے ہم سندھ میں غیر قانونی بلدیاتی انتخابات کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے مردم شماری اور از سر نو حلقہ بندیاں کرائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں