برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری

ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 جب کہ اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کرے گی


طالب فریدی December 05, 2020
ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لئے جدید ایئربس A332 استعمال کرے گی فوٹو: فائل

برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کررہی ہے اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام نے اجازت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ اس حوالے سے ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کو لاہور اور اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، اس سلسلے میں سی اے اے کی جانب سے ورجن اٹلانٹک کے لیے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ورجن ائرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت نہیں دی گئی، مسافروں کو لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست لندن کے لیے ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کی پروازیں سفری سہولت میسر ہوگی۔ ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں جب کہ لندن سے اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کرے گی، ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لئے جدید ایئربس A332 استعمال کرے گی۔

شیڈول کے مطابق ایئر لائن کا 7 اور 9 دسمبر کو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لے کر لاہور پہنچے گا ، ایئر لائن کی پہلی پرواز 13 دسمبر کو لندن سے لاہور کے لیے اڑان بھرے گی جب کہ پرواز 14 دسمبر کی صبح لاہور پہنچے گی، برطانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے کے افسران لاہور ایر یرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں