اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے برطرف کئے گئے چیرمین پیمرا کو بحال کردیا

حکومت چوہدری رشید کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے مگر پہلے ان کا موقف سنا جائے، عدالتی فیصلہ

صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر چوہدری رشید کی تقرری کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے انہیں برطرف کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے برطرف کئے گئے چیرمین پیمرا چوہدری رشید کو ان کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیا ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ریاض احمد نے چوہدری رشید کی جانب سے اپنی برطرفی اور قائم مقام چیرمین کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کی برطرفی کے لئے پیش کئے گئے جواز درست ہوسکتے ہیں اور چوہدری رشید کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے مگر پہلے ان کا مؤقف سنا جائے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر چیرمین پیمرا کی تقرری کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے ہٹا کر راؤ تحسین کو قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا تھا، اس سے پہلے چیئرمین نادرا طارق ملک کو بھی برطرف کیا گیا تھا تاہم انہیں بھی عدالت نے کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story