اعصام الحق کا بھانجے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹخنہ زخمی

اعصام ان فٹ ہونے کی وجہ سے لاہور میں طارق رحیم میموریل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم


Muhammad Yousuf Anjum December 05, 2020
اعصام ان فٹ ہونے کی وجہ سے لاہور میں طارق رحیم میموریل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم فوٹو: فائل

ٹینس اسٹار اعصام الحق بھانجے کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتے ہوئے ٹخنہ زخمی کروا بیٹھے۔

اعصام ان فٹ ہونے کی وجہ سے لاہور میں شروع ہونے والی حسن طارق رحیم میموریل ٹینس چیمپئن شپ میں بھی شرکت سے محروم ہوگئے۔

لاہور جم خانہ ٹینس کورٹس پر چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حسن طارق میموریل جیسے زبردست ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔ شکر ہے کہ بیرون ملک ٹورنامنٹس کے دوران کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ انجری سے بھی محفوظ رہا۔

اعصام نے بتایا کہ گھر میں بھانجے کے ساتھ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوا۔ ریسٹ کے بعد تکلیف کم ہونے پر پہلے دن چلنا پھرنا شروع کیا ہے۔اب کچھ بہتر محسوس کررہا ہوں۔امید ہے کہ ایک ہفتے بعد ٹینس کھیلنا شروع کردوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔