فیصل آباد میں بااثر افراد کا کم عمر بچی پر سرعام تشدد ملزم گرفتار

ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا، کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج


ویب ڈیسک December 05, 2020
ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا، کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج (فوٹو : فائل)

بااثر افراد نے بے بس اور کمزور بچی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جس نے انسانیت کو شرمادیا، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد کے ایڈن گارڈن کنال روڈ سوسائٹی کے صدر رانا منیر نے بیوی سمیت دو خواتین اور کم عمر بیٹے کے ہمراہ ایک بچی کو سرعام مارا پیٹا لیکن کوئی اسے بچانے آگے نہ آیا۔

تشدد کے دوران بچی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور پھینکا گیا اور اس کے سر سے دوپٹا بھی نوچ لیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں کم عمر بچی پر خواتین اور مرد کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

rana munir

اس واقعے پر پنجاب پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو فوری حرکت میں آگیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی آفیسر ثمینہ نادر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن نے بتایا کہ بچی پر تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔



آئی جی پنجاب انعام غنی نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔