ہزار ڈالر کیلیے روسی یوٹیوبر کے ہاتھوں لائیواسٹریمنگ میں گرل فرینڈ کا قتل

پولیس نے 30 سالہ یوٹیوبر اسٹاس ریفلی کو حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک December 05, 2020
ایک اور ویڈیو میں یوٹیوبر نے اپنی گرل فرینڈ پر مرچیں پھینکی تھی، فوٹو : فائل

NEW DELHI: روسی یوٹبر اسٹاس ریفلی نے مبینہ طور پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنی حاملہ گرل فرینڈ کو ایک ویوور کی جانب سے ہزار ڈالر دینے پر خطرناک اسٹنٹ کے لیے مجبور کیا جس کی وجہ سے 28 سالہ کی جان چلی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوٹیوبر استاس ریفلی لائیو اسٹریمنگ کے دوران نشے میں دھت ہو کر اپنی گرل فرینڈ کو تشدد کا نشانہ بناتے اور خطرناک اسٹنٹ کرتے تھے اور اس کے عوض ویڈیو دیکھنے والے انہیں خطیر رقم دیا کرتے تھے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو میں 28 سالہ ویلنشیا کو نیم برہنہ حالت میں بالکونی میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے اور اس وقت جما دینے والی سردی میں درجہ حرارت منفی ہے جسے ویلینشیا برداشت نہیں کرسکیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔

پولیس نے یوٹیوبر کو حراست میں لے لیا اور جب دیگر ویڈیوز کی جانچ پڑتال کی گئی تو کئی پریشان کن ویڈیوز ملیں جن میں اسٹاس کو نشے کی حالت میں خوفناک تشدد کرتے اور ذہنی انتشار میں پائے گئے۔ ایک ویڈیو میں گرل فرینڈ پر مرچیں بھی پھینکی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔