ایف بی آر نے راحت فتح علی کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ کر دیا

ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کر چکا ہے، ذرائع


Staff Reporter December 05, 2020
راحت فتح علی خان کو ایف بی آر نے 7 دسمبر کو طلب کیا ہے(فوٹو، فائل)

معروف گلوکار راحت فتح علی کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیا۔ ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق معروف گلوکار کو سال 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے کا ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کا دوبارہ آڈٹ شروع کیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان سے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ اگر گلوکار راحت فتح علی خان نے مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کروایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔