ڈیرہ بگٹی میں پولیو ٹیموں کا تاریخی اقدام کٹھن راستوں سے ہوکر بچوں کو قطرے پلائے

پولیو ٹیم اور فورسز نے پہلی بار دور دراز پہاڑی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے


ویب ڈیسک December 05, 2020
پولیو ٹیم اور فورسز نے پہلی بار دور دراز پہاڑی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے . فوٹو : ٹویٹر

ڈیرہ بگٹی میں پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور سیکیورٹی فورسز نے تاریخی قدم اٹھایا اور مشکل ترین جگہ پر 12 کلو میٹر پیدل سفر طے کرکے درجنوں بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلائے۔

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے سنگلاخ پہاڑ بھی پولیو ورکرز اور سیکیورٹی فورسز کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے، پولیو ٹیم پہلی بار فورسز کے ہمراہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

https://twitter.com/Carpe_Di3m_/status/1335100763786383360?s=20

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی کا کہنا ہے کہ پولیو رضا کار ٹیم نے مشکل ترین جگہ پر درجنوں بچوں کو بچاوٴ کے قطرے پلائے، پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فورسز کا بھرپور تعاون حاصل تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی ٹیم کے ہمراہ 12 کلو میٹر پیدل سفر طے کیا۔



دوسری جانب علاقہ مکینوں نے کٹھن اور دشوار گزار سفر طے کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر سیکورٹی فورسز اور محکمہ صحت کی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔